۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں حشد الشعبی کے ایک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے خطاب کیا اور عراق کی آزادی و تحفظ میں حشد شعبی کے کردار کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں حشد الشعبی کے ایک وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے خطاب کیا اور عراق کی آزادی و تحفظ میں حشد شعبی کے کردار کو سراہا۔

آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی دہشت گرد تنظیموں سے آزادی میں شہداء کی قربانیاں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے مقدس خون کے بغیر فتح ممکن نہ تھی۔

انہوں نے حشد الشعبی کے مجاہدین کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر افراد امت مسلمہ، حقیقی اسلام محمدی، عراق کے دفاع، اور عتبات عالیات و مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لیے عظیم قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی کے مجاہدین نے عظیم اقدار کے دفاع میں بے مثل خدمات سرانجام دیں، جن میں شہداء اور زخمیوں کا خون شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کی مادی اور اخلاقی ضروریات کا خیال رکھا جانا چاہیے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور نصیحتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیے اور صحیح کاموں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ معاشرے میں بہتری آ سکے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ والدین خصوصاً ماؤں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی نشوونما میں ولایت اور محبت امیر المؤمنین علیہ السلام کی عظمت کو اجاگر کریں، کیونکہ ولایت امیر المؤمنین علیہ السلام ایک عظیم نعمت ہے۔

ولایت امیر المؤمنین علیہ السلام عظیم نعمت ہے: آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .